نیب آرڈیننس پر تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنما خود کرپشن میں ملوث ہیں، پرویز خٹک

ْنیب آرڈیننس پر تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنما خود کرپشن میں ملوث ہیں، وزیر دفاع کا خطاب

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 20:17

نیب آرڈیننس پر تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنما خود کرپشن میں ملوث ہیں، پرویز خٹک
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس پر تنقید کرنے والی اپوزیشن خود کرپشن میں ملوث ہے۔نوشہرہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ نیب آرڈیننس پر تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنما خود کرپشن میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت جو اصلاحات لاتی ہے، اپوزیشن جماعتیں اس پر شور مچاتی ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے ذریعے ملکی دولت لوٹنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو دبانے کے لیے نام نہاد پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی گئی، ملک کو چوروں اور لیٹروں سے پاک کرنے کے لیے احتساب کے مشن پر نکلے ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں