مہنگائی سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پرویز خٹک

وزیراعظم عمران خان ایک دلیر لیڈر ہیں، وہ کسی کی ڈیکٹیشنز پر نہیں چلتے، وزیر دفاع کی کارکنوںسے گفتگو

اتوار 10 اکتوبر 2021 21:20

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مہنگائی سابقہ حکومت کی غلط پالیسوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے اپنی جیب بھرنے کے لیے قرضہ لیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک دلیر لیڈر ہیں، وہ کسی کی ڈیکٹیشنز پر نہیں چلتے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرتے ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں