نوشہرہ، ملک نازک دور سے گزرہا ہے اپوزیشن بیرونی عناصر کا آلہ کار نہ بنے ،وفاقی وزیر دفاع

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 20:04

نوشہرہ۔16اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) :وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزرہا ہے اپوزیشن ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بیرونی عناصر کا آلہ کار نہ  بنے  ملکی تمام سول وعسکری ادارے ایک پیج پر  ہیں۔اپوزیشن کے ترجمان آئےروز بے بنیاد پروپیگنڈا میں مصروف  ہیں جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنی ائینی مدت پوری کریں گی اپوزیشن 2023کے انتخابات کا انتظار کریں، اپوزیشن کی بے پرکھیوں سے حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑیں گا جلسے جلوس اپوزیشن کا حق ہے لیکن قانون کسی کو ہاتھ میں لینے نہیں دیں۔

وہ نوشہرہ کے تفصیلی دورے کے موقع پر زنڈو میں ہاشم علی ،اسپین کانڑے گنڈیری میں جان علی ،گنڈیری میں عمر زادہ اور خویشگی پایان میں شاہ ایران کے منعقدہ شمولیت پروگراموں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرقومی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے توانائی وقدرتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹر عمران خٹک ،اسحاق خان خٹک اور شاہ ایران نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

پرویز خان خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں وہ صرف اس طاق میں بیٹھے ہوئے ہے کہ اداروں اور حکومت کے مابین کیسے غلط فہمیاں پیدا کریں گے اپوزیشن  کی یہ خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہوں  گی، وزیراعظم عمران خان اور تمام ادارے ایک پیج پر ہے کیونکی وزیراعظم عمران خان کا کوئی بھی ذاتی ایجنڈا نہیں نہ ہی ان کا بیرونی ملک کوئی سرمایہ ہے اور نہ ہی کوئی جائیداد وہ ایک محب وطن پاکستانی ہے اس ملک کو وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پہلی بار ایک ایماندار قیادت ملی ہے جو کرپٹ ٹولہ ہر گز برداشت نہیں کرسکتا پرویز خٹک نے کہا کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور اداروں کو بدنام کرنے کا یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے معلوم نہیں کہ اپوزیشن کس کے ایماپر اداروں کو بدنام کررہی ہے یہ کام تو دشمنوں کا ہے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے اس ملک میں کرپشن ختم ہوں پرویز خان خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بائیس سال کرپشن کے خلاف جہاد کیا انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں ضرور اضافہ ہوا اور سب سے زیادہ فکر وزیراعظم عمران خان کو لاحق ہے وہ ہر صورت میں مہنگائی پر قابو پانا چاہتے اور غریبوں کو ریلیف دینا چاہتے مگر سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار کرپشن اور مہنگے سودے اڑے آجاتے جس سے گردشی قرضوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی روپے کی قدر کم کرکے مصنوعی طور پر ڈالر کم کرواسکتے  ہیں مگر یہ وقتی فیصلہ ہوں گا ۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملکی وسائل غریب اور پسے ہوئے طبقات پر خرچ کرنا چاہتے  ہیں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے ۔پرویز خٹک نے کہا کہ بہت جلد وزیراعظم کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پائے گے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے صوبے میں صنعتی بستیوں کا جال بچھا دیا گیا ہے پشاور اسلام اباد موٹروے پر رشکئی چائنہ اکنامک زون میں اس سال کے اخر تک روزگار کے بڑے مواقع شروع ہوجائیں گے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ فنی علوم حاصل کریں چینی زبان سکھیں تاکہ ان کو اپنی گھر کی دہلیز پر باعزت روزگا مل سکیں انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں ساڑھے تین سو سے زائد کارخانے لگیں گے اور آہستہ آہستہ یہ کارخانے ایک ہزار تک پہنچ جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں میں بھی صنعتی بستیاں قائم  کی جارہی ہے چائنہ اکنامک کوریڈور نہ صرف خیبر پختون خواہ بلکہ ملک کی معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گا ۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ مشکل دور بہت جلد ختم ہو گا معیشت کا پہیہ چل چکا ہے مہنگائی بین الاقوامی طور پر بڑھی ہے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے لیے وزیراعظم عمران خان بہت جلد پیکج لارہے ہے جس میں راشن کارڈ کے ذریعے عوام کو سستی اشیاء خوردونوش ملیں گی امیروں کو اپنے مقررہ نرخوں پر اشیاء ملیں گے اسی طرح غریب کے بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے ایجوکیشن کارڈ کا اجراء بھی بہت جلد کیا  جائے گا ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں