تھانہ اکوڑہ پولیس نے سادہ لوح افراد کی جیب کاٹنے والے 02 افغانی ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 28 نومبر 2021 18:00

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) تھانہ اکوڑہ پولیس نے سادہ لوح افراد کی جیب کاٹنے والے 02 افغانی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ،مال مسروقہ بھی برآمدکرلیاگیا۔برہان الدین ساکن جہانگیرہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اکوڑہ سے جہانگیرہ کیلئے رکشہ تیز رفتار میں سوار ہوا۔اُترنے کے بعد جیب چیک کرنے پر پتہ چلا کہ کسی نے میرے جیب کاٹ کر 55 ہزار روپے چوری کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ارشد احمد DSP اکوڑہ نے غافراللہ خان SHO اکوڑہ کو سادہ لوح عوام کی جیب کاٹنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔غافراللہ خان نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر افغانستان سے تعلق رکھنے والے ملزمان تک رسائی حاصل کر لی۔مسکین ولد نور گل اور حمزہ احمد ولد نجیب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments