پرویز خٹک کی سیالکو ٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کی پرزور مذمت

میڈیا نے سیالکوٹ واقع سے متعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا،19دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرکے اپوزیشن جماعتوں کی فرسودہ سیاست کو ختم کریگی،وزیر دفاع

منگل 7 دسمبر 2021 23:16

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ سیالکو ٹ واقعہ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتا ہوں میڈیا نے سیالکوٹ واقع سے متعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا، اگر میرا پورا بیان نشر کیا ہوتا تو سب کچھ واضح ہوجاتا، لیکن میڈیا نے تصویر کا ایک رخ پیش کیا جبکہ میرے بیان کی مکمل عکاسی نہیں کی گئی کہ میرے کہنے کا مقصد کیا تھا اوپر سے اپوزیشن میرے بیان پر پوائنٹ سکورننگ کررہی ہے جو بہت افسوسناک ہے، خیبر پختون خواہ سمیت نوشہرہ 19دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرکے اپوزیشن جماعتوں کی فرسودہ سیاست کو ختم کریگی۔

وہ اپنی رہائش گاہ نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے کہاکہ سیالکو ٹ کا واقع انتشارپھیلانے والوں نے ایک سازش کے تحت کیا ہمارا مذہب اسلام کسی کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی کو قتل کرے چاہے وہ کسی بھی مذہب سے ہی کیونہ ہو۔ میرے حوالے سے میڈیا میں ایک بحث چل رہی ہیمجھ سے پوچھا گیا تھا کہ حکومت اور تحریک لبیک کے معاہدے سے یہ واقع پیش آیا ہے جس کی میں نے صرف وضاحت دی تھی کہ اس واقع میں کسی مذہبی جماعت یا حکومت کواس میں منسوب نہ کیا جائے حکومت اور تحریک لبیک کے مابین جو معاہدہ ہوا اس پر عمل درآمد جاری ہے ۔

سیالکو ٹ واقع میں ملوث ملزمان میں سے بیشتر ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور مزید گرفتاری جاری ہے اورحکومت کوشش کررہی ہے ہے کہ ان تمام ملزمان کو قر ار واقع سزادی جائے جو پاکستان میں ایک مثال بن جائے۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کی آڑ میں سیاست کرنا بند کریں، عوام کو معلوم ہے کہ ان جماعتوں نے بے ہنگم قرضے لیکر مصنوعی طریقہ سے مہنگائی پر قابو پایا اگر ہم بھی چاہیں تو ایسا کرسکتے ہیں لیکن یہ مہنگائی کا دیر پا حل نہیں۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اتنی مخلص ہیں تو ان کو چاہیے کہ مہنگائی ختم کرنے کے لے حکومت کا ساتھ دیں اور مہنگائی ختم کرنے کے لیے تجاویز سامنے لائیں ان کے پاس کوئی تجاویز نہیں نہ ہی ان کے پاس کو ئی پالیسی ہے ان کا مقصد ایک ہی ہے کہ عمران خان چلا جائے اور یہ پھر سے اپنی چوریوں میں مصروف ہوجائیں۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں صرف اپنی چوری بچانے کے لیے وزیرا عظم عمران خان کے خلاف متحدہ ہوئے تھے کیونکہ وزیراعظم عمران خان ان چور مافیاز کے خلاف جدوجہد پر نکلے ہیں۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی باریاں با نٹنے اور ایک دوسری کی چوریوں پر پردہ ڈالنے اور مہنگے سودوں کی وجہ سے آج ملک قرضہ دار ہو گیا ہے ملک تباہی کی طرف چلایا گیا جو ٹیکس اورقرضہ ہے ہم لے رہے ہیں ان جماعتوں کے قرضو ں کی سود کی ادائیگی میں دے رہے ہیں ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں