وزیر دفاع پرویزخٹک کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ

گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، پرویز خٹک خوش قسمتی سے حادثے میں محفوظ رہی

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:14

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) وزیر دفاع پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر رہنما پرویز خٹک کی گاڑی کا ٹائر موٹروے پر برہان کے قریب پھٹ ہو گیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں وزیر دفاع خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک اپنے آبائی شہر نوشہرہ میں جلسے میں شرکت کے لیے آ رہے تھے کہ انہیں راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔پرویز خٹک کو بعدازاں دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا جس کے بعد وہ نوشہرہ کے لیے روانہ ہو گئی

نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments