وزیر دفاع پرویزخٹک کی گاڑی کو حادثہ ،معجزانہ طور پر محفوظ رہے

پی ٹی آئی رہنماوں سمیت وفاقی وزرا کا پرویز خٹک کو فون، خیریت دریافت کی

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:44

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) وزیر دفاع پرویز خٹک کی گاڑی حادثے کا شکار ،وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔موٹروئے پولیس اور وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک کے صاحبزادے نومنتخب میئر نوشہرہ اسحاق خٹک کے مطابق آسلام اباد سے نوشہرہ آتے ہوئے برہان کے قریب وزیر دفاع پرویز خٹک کے گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔ حادثہ ٹائیر بلاسٹ ہونے کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

اسحاق خٹک کے مطابق الحمد اللہ وزیر دفاع پرویز خٹک مخفوظ ہیں صرف گاڑی کا ٹائر بلاسٹ ہو گا، دوسری گاڈی کے زریعے وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نوشہرہ پینچ گئے ہیں۔میئر نوشہرہ منتخب ہونے پر عوام کا شکریہ ادا کریں گے اور دو مختلف عوامی شمولیتی جلسوں سے خطاب کریں گئے۔وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک کے گاڈی کے حادثہ کی خبر نشر ہوتے ہی تحریک انصاف کے مرکزی اور صوبائی رہنماوں سمیت وفاقی وزرا،ْ نے ان کو خیریت پوچھنے کے لیے فون کئے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں