نوشہرہ،بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

اتوار 16 جنوری 2022 17:30

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) تھانہ اضاخیل پولیس نے نارکوٹکس اریریڈیکشن ٹیم کے ہمراہ بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔11 کلوگرام چرس اور 43 کلوگرام افیون برآمد۔02 ملزمان گرفتار۔علی اکبر خان SHO اضاخیل کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب اسمگل کی جائے گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع کو مصدقہ جان کر نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی۔عجب باغ کے مقام پر ایک موٹر کار کو روکا گیا۔موٹر کار نمبری 9866/LOG کی تلاشی لینے پر موٹرکار کے خفیہ خانوں سے 11 کلوگرام چرس, 43 کلوگرام افیون اورایک عدد پستول برآمد کر لی گئی۔ملزمان اونگزیب ولد شمشاد خان ساکن پشتخرہ اور عمران ولد ممریز ساکن مانیرِئی صوابی کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں