افغانستان کے حالات کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کی لہر آئی ہے،وزیر دفاع

سکیورٹی پالیسی کی منظوری پاکستان میں امن و امان کی ضامن ہے، افواج اور سکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف ہائی الرٹ ہیں،مٹھی بھر دہشتگرد وں کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے، دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا میں کلین سویپ کریں گے ، تحریک انصاف کی تنظیم سازی کررہے ہیں، 2023 کے عام انتخابات میں سندھ سمیت پورے ملک میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی، پرویز خٹک کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 جنوری 2022 21:35

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کی لہر آئی ہے،سکیورٹی پالیسی کی منظوری پاکستان میں امن و امان کی ضامن ہے، افواج اور سکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف ہائی الرٹ ہیں،مٹھی بھر دہشتگرد وں کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے، دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا میں کلین سویپ کریں گے ، تحریک انصاف کی تنظیم سازی کررہے ہیں، 2023 کے عام انتخابات میں سندھ سمیت پورے ملک میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں بہت قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے ، کسی کو امن تباہ کرنے نہیں دیں گے، افغانستان کے حالات کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کی لہر آئی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق ادارے عمل پیرا ہیں اور دہشتگردی کا سرکچل کردم لیں گے۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے دنیا معاشی بحران کی شکار ہے، مہنگائی بھی کورونا کے بعد دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا اس سے دوچار ہے، عمران خان کی پالیسوں سے جلد عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے، دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا میں کلین سویپ کریں گے ، تحریک انصاف کی تنظیم سازی کررہے ہیں، 2023 کے عام انتخابات میں سندھ سمیت پورے ملک میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مسلسل پروپیگنڈہ کررہی ہیں کہ تحریک انصاف کی مقبولیت گررہی ہے، خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو شکست ہوئی جو کہ کھلا جھوٹ ہے ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن میں سب جماعتوں سے زیادہ ووٹ حاصل کئے، ہمارے سب سے زیادہ ممبران اور تحصیل میئر منتخب ہوئے اور تمام اپوزیشن جماعتیں صفر ہوکر رہ گئی ہیں۔مہنگائی کے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے استفسار کیا کہ اس وقت امریکہ اور یورپ میں بھی مہنگائی ہے تو کیا سب نالائق ہیں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان بہت کام کر رہے ہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں