2سال میں 26تہوار سرکاری طور پر منائیں گے۔ معاون خصوصی برائے اقلیتی امورخیبرپختونخوا وزیر زادہ

جمعہ 24 جون 2022 22:44

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2022ء) محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے سالانہ ایسٹر ڈنر کا اہتمام۔ تحصیل چیئرمین نوشہرہ اسحاق خٹک نےسالانہ ایسٹر ڈنر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانان میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ، ایم پی اے ولسن وزیر، روی کمار، رنجیت سنگھ، اسیسٹنٹ کمشنر مریم، دیگر مذاھب اور مسیحی برادری کی بڑی تعداد میں شرکت۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق خٹک نے کہا کہ نوشہرہ کی ترقی میں اقلیتی برادری کا اہم کردار رہا ہے۔ روز اول سے اقلیتی برادری ہمارے ساتھ ڈٹ کے کھڑی ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف کو فخر ہے۔ معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ گزشتہ 4سال میں حکومت خیبر پختونخوا نے وزیراعلی محمود خان کی سربراہی میں اقلیتوں کے لیے جو کام کئے ہیں وہ پچھلے 70سال میں نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

پہلی بار ہمارا بجٹ 2ارب 45کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔ 2سال میں 30کروڑ روپے سے ہم اقلیتوں کے 26تہوار منائیں گے۔ ہزاروں طلبہ کیلئے سکالرشپ شروع کئے ہیں۔ بیواؤں کیلئے خصوصی طور پر ماہانہ 10ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ایم پی اے روی کمار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کی اقلیتی برادری خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس پرویز خٹک جیسے مشران موجود ہیں۔ جو ہمیشہ اقلیتی برادری کو ترجیح دیتے ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں