تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں،ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی بنا پر مریضہ دم توڑ گئی

منگل 15 جنوری 2019 17:04

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں ایمر جنسی میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی بنا پر ہارٹ کی مریضہ60 سالہ سرداراں بی بی دم توڑ گئی۔ریسکیو 1122 میں ملازم محمد شاھد کی والدہ کو دل کی تکلیف کے باعث مقامیہسپتال میں صبح کے وقت لایا گیا۔

(جاری ہے)

لیکن اسوقت تک ایمر جنسی میں ڈاکٹر حاضر نہ تھی جبکہ مزید ایک گھنٹہ تاخیر سے بھی ڈاکٹر (ف) نہ حاضر دیکھی گئی۔اور سرداراں بی بی بر وقت طبی امداد نہ ملنے کی صورت وفات پا گئی۔اور محمد شاہد کا کہنا ہے کہ وہ عملہہسپتال کی غفلت اور لا پروا ہی پر کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔اور حکام بالا کو لکھا جائے گا۔ جبکہ ایم ایس ڈاکٹر عرفان ریاض کا کہنا ھے کہ وہ ڈاکٹر کی عدم حاضری پر ایکشن لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں