نوشہرہ ورکاں،خان مسلمان سے لا پتہ ہونے والا گیارہ سالہ لڑکے کے اغواہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 17:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) موضع خان مسلمان سے لا پتہ ہونے والا گیارہ سالہ لڑکا عبدالمتین کے اغواہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق موضع خان مسلمان کے رہائشی محمد یونس وڑائچ کا( لے پالک )گیارہ سالہ بیٹا عبدالمتین حیدر گزشتہ روز گھر سے موٹر سائیکل لے کر باہر گیا اور شام تک گھر واپس نہ لوٹنے پر ورثاء کو تشویش ہوئی، جس پر تلاش کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہار و دیگر ذرائع کو استعمال میں لایا گیا، نہ ملنے پر محمد یونس وڑائچ کی رپورٹ پر نوشہرہ ورکاں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغواہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں