نوشہرہ ورکاں،قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول نوشہرہ ورکاں کی زیر تعمیر عمارت کی ازسر نو تعمیر کی افتتاحی تقریب

پیر 18 نومبر 2019 16:33

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) قائد اعظم ڈویڑنل پبلک سکول شاخ نوشہرہ ورکاں کی نوکھر روڈ پر زیر تعمیر عمارت کو جنوری 2020 تک استعمال کے قابل بنا کر زیر تعلیم 450 طلباء کو کرایہ کی بلڈنگ سے نکال کر ذاتی بلڈنگ میں شفٹ کر دیا جائے گااور ننھی طلباء کو کھلا ماحول فراھم ھو جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی جی ھیڈ کوارٹر گوجرانوالہ خالد عمر قریشی نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول نوشہرہ ورکاں کی زیر تعمیر عمارت کو ازسر نو تعمیر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں حیدر خاں کا کہنا تھا کہ قائد اعظم ڈویڑنل پبلک سکول کی بقیہ مانندہ تعمیر کے لیے علاقہ نوشہرہ ورکاں کے صاحب حثیت اور مخیر حضرات کے تعاون کے لیے ھر ممکن کوششوں کا آغاز کیا جائیگا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں