نوشہرہ،رسالپورپولیس کااسلحہ سمگل کرنے والوں کیخلاف کامیاب کارروائی،دو ملزمان گرفتا ر

ہفتہ 23 مئی 2020 16:57

نوشہرہ،رسالپورپولیس کااسلحہ سمگل کرنے والوں کیخلاف کامیاب کارروائی،دو ملزمان گرفتا ر
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) رسالپورپولیس کااسلحہ سمگل کرنے والوں کیخلاف کامیاب کارروائی،اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر موٹر کار سے 02عدد کلاشنکوف اور 02عدد رائفل،01پستول ،کارتوس اور 12عدد چارجر برآمد کرکے دو ملزمان گرفتا ر کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رسالپور پولیس رشکئی کے مقام پر ناکہ بندیکرکیایک مشکوک موٹر کار کو روکا گیا۔ کار کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 02عدد کلاشنکوف اور 02عدد رائفل،01پستول ،کارتوس اور 12 عدد چارجر برآمد کر لی گئی۔ملزمان اسرار عمر ولد راج محمد ساکن درہ آدم خیل اور محمد اسد ولد حامد خان ساکن کوہاٹ موقع پر گرفتارلیا گیا۔مزید تفتیش کیلئے تھانہ رسالپورمنتقل کر لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں