نوشہرہ ،پولیس نے مست بابا میں سجی قمار بازی کی محفل الٹ دی،داؤ پر لگی رقم،آلات قماربازی برآمد،7ملزمان گرفتار

بدھ 5 اگست 2020 16:54

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) تھانہ اضاخیل پولیس نے مست بابا میں سجی ہوئی قمار بازی کی محفل الٹ دی۔داؤ پر لگی رقم،آلات قماربازی برآمد۔ 07ملزمان گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R) نجم الحسنین کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں نوجوان نسل کوگمراہ اوربے راہ روی کی جانب راغب کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ اضاخیل سیف اللہ خان کواطلاع ملی کہ مست بابا مزار کے قریب قما بازی کی محفل سجائی جاتی ہے۔جس پر پولیس نفری کو ہمراہ لیکر قمار بازی کی جگہ پر کامیاب چھاپہ لگایا گیاجس میں 07 ملزمان شیر خان،حیدر،راجولی،عمران،انس،مزمل اور محمد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے والدین کے نام پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔کہ کہیں وہ غلط صحبت میں تو نہیں ہیں۔کیونکہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ملزمان میں 04 کی عمریں 16سال سے بھی کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں