نوشہرہ ، میرہ خویشگی بالا خلیل الرحمان کورونہ میں بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن نے ایک معصوم زندگی لے لی

پیر 18 اکتوبر 2021 17:11

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) نوشہرہ کے علاقے میرہ خویشگی بالا خلیل الرحمان کورونہ میں بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن نے ایک معصوم زندگی لے لی علاقے کے عوام نے متعلقہ ایس ڈی او لائن مین اور ایکسی این کو کو بروقت اطلاع دی لیکن اطلاع کے باوجود کے باوجود ہائی ٹرانسمیشن لائن کی خرابی دور نہیں کی گئی رسالپور پولیس نے ایکسی این اور ایس ڈی او کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

میرہ خویشگی بالا خلیل الرحمان کورونہ میں گزشتہ دنوں سے بجلی کے تاریں سپرک کر رہی تھی جس کی اطلاع واپڈا آفس کو کر دی گئی اور ساتھ میں کمپلیٹ پر موجود اہلکار کو بھی کئی بار اطلاع دی گئی لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئے جس کی وجہ سے یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں معصوم بچہ دوست محمد والد عبدالطیف پر بجلی کی تار کی وجہ سے مکمل طور پر جل کر جاں بحق ہوگیا مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غفلت بھرتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں