نوشہرہ ، آئرن کی کمی کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام

جمعہ 26 نومبر 2021 17:25

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی ائی نوشہرہ میں گائنی ڈپارٹمنٹ کی چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرنیلم نے کی نگرانی میں آئرن کی کمی کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا واک میں ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، پیر میڈیکس اور میڈیکل کالج کے طلبہ نے شرکت کیں تفصیلات کے مطابق قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں آئرن کی کمی کے حوالے سے عالمی دن کے موقع پر اگاہی واک کیا گیا چیئرمین گائنی ڈپارٹمنٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نیلم شہزادی نے آئرن کی کمی کے حوالے سے کہا کہ خون میں ائرن کی کمی کی وجہ سے انسان کی جسم میں مختلف بیماریاں پید ا ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ ائرن کی کمی کو پوراکرنے کے لیے ایسی غذا استعمال کرنی چاہیے جس میں ائرن کی مقدار زیادہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں