نوشہرہ،نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نے موٹرسائیکلوں کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،3ملزمان گرفتار

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:14

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نے موٹرسائیکلوں کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،8 کلوگرام چرس اور 490 گرام آئس برآمد،3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کے خصوصی احکامات پر ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں جاری ہیں۔شاد علی خان SHO پبی نے بمعہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم تاروجبہ کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔

(جاری ہے)

کالے شیشوں والی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کی جارہی تھی۔دو موٹرسائیکلوں کو شک کی بناء پر روکا گیا۔موٹرسائیکلوں کی تلاشی لینے پر سیٹ کے نیچے اور سائیڈ کے ڈھکنوں سی08 کلوگرام چرس اور 490 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔03 ملزمان دانش ولد سید جلال ساکن باڑہ،خالدولد حکمت ساکن باڑہ حال مہاجر بازار اور عصمت ولد لاہور ساکن اورکزئی ایجنسی حال مہاجر بازار کوگرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کو تھانہ پبی منتقل کرکے منشیات سمگل کرنے کے جرم کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں