تھانہ جلوزئی پولیس نے 12 سالہ بچے کو اغواء کرکے زیادتی کرنے والا افغانی ملزم گرفتار کرلیا

جمعہ 21 جنوری 2022 17:12

نوشہرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء) تھانہ جلوزئی پولیس نے  12 سالہ بچے کو اغواء کرکے زیادتی کرنے والا افغانی ملزم گرفتار کرلیا ۔19 جنوری کو عشاء کے وقت (گ)ساکن باجوڑ حال جلوزئی نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ اُنکا یتیم بھتیجا  05 بجے اپنے چچا کے گھر کیلئے گھر سے نکلا لیکن تاحال نہ وہاں پہنچا نہ ہی واپس گھر آیا۔

(جاری ہے)

ارد گرد اور رشتہ داروں سے معلومات حاصل کی لیکن اُس کا کوئی آتا پتہ نہیں چلا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے لگائے۔24 گھنٹوں کے اندر ملزم اسماعیل ولد مسافر ساکن افغانستان کو گرفتار کر لیا گیا۔بچے کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال بھیج دیا گیا جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ جلوزئی منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments