ایگیگاخیبر پختونخواہ کااپنے مطالبات کے حق کیلئے26جنوری کو خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:54

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ( ایگیگا)خیبر پختونخواہ نے اپنے مطالبات کے حق کیلئی26جنوری کو خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے تیاریاں شروع کر دی جبکہ نوشہرہ میں ایگیگا کی تنظیم نو بھی کر دی جس میں محمد ادریس ہاشمی چیئرمین اور محمد ناہید جنرل سیکرٹری منتخب کر دئیے ۔

اس سلسلے میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا ایک اہم ، مشاورتی اور انتخابی اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1نوشہرہ کینٹ میں ایگیگا کے صوبائی چیئرمین سید محمد شاہ باچا کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔اجلاس میں ایپکا پاکستان کے مرکزی صدر فضل غفار باچا ، ایگیگا کے سابق چیئرمین اسلام الدین خان ، ایگیگا کے صوبائی جنرل سیکرٹری وزیر زادہ خان ، سجاد یوسفزئی ،سکولز آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر محمد فیاض ، سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر الطاف خویشگی ، انجمن پٹواریان و قانون گو یان کے صدر کاشف خان خویشگی ، ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز ویلفیئر کے صدر اسد علی بدرشی ، واپڈا پیغام یونین کے صدر اضغر خٹک ، تنظیم اساتذہ کے صدر شیر عالم خان ، پرنسپل سیف الرحمان ملگری استاذان کے محمد ناہید خان اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس نے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور وفاقی حکومتیں ملازم دشمن حکومتیں ہے کیوں کہ دونوں حکومتوں نے ایک سال قبل ملازمین کو درپیش مسائل سن تو لیے لیکن ان کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے کیوں کہ ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں اور ہم سرکاری ملازمین مجبوراً سڑکوں پر نکل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ایما پر پاکستان اور بلخصوص خیبر پختونخواہ کے سرکاری ملازمین سے پینشن کا بنیادی اور آئینی حق بھی چھین رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت کا تقاضا ہے کہ سرکاری ملازمین اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26جنوری کے احتجاج دھرنے میں بھر پور شرکت کرکے ملازمین کی بقا کیلئے شروع کردہ جد وجہد کو تقویت دے ، مقررین نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی کا اس سے اور کیا دیل پیش کی جاسکتی ہے کہ آئے روز وہ سرکاری ملازمین کے ساتھ مذاکرات کرکے پھر اپنے ہی مذاکرات سے مکر جاتے ہیں اور ہمارے مطالبات حل ہونے کی بجائے مزید بڑھ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس بار ہم حکومت ہمیں کسی لولی پاپ سے بہلانے کی بجائے ہمارے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر ہمارا 26جنوری کا احتجاجی دھرنا غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا ۔

اس موقع پر ایگیگا نوشہرہ کے لئے محمد ادریس ہاشمی کو چیئرمین اور محمد ناہید خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کر دئیے ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں