ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس کے روک تھام کیلئے سپرے مہم شروع کردی ہے، ڈی سی نوشہرہ

پیر 16 اپریل 2018 22:12

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر زیشان نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس کے روک تھام کیلئے سپرے مہم شروع کردی ہے‘ عوام اور تاجر ان ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں یہ ایک قومی فریضہ ہے اس لئے عوام اور تاجرمہم چلانے میں تعاون کریں اور اس حکومتی مہم کو کامیاب بنائیں۔

اس سلسلے میں ڈینگی وائرس مہم آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیاگیا واک میں عوام تاجروں اور سکولوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سلسلے میں ڈینگی وائرس کے خلاف مہم ایک واک کااہتمام کیاگیا واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر زیشان نے کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ جمشید خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گل مان شاہ، اے ڈی سی فضل حسین، ڈاکٹر ابو ذر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرمی کے آمد کے ساتھ ہی حفاظتی اقدامات کے طور پر ڈینگی وائرس کے خلاف بھرپور طریقے سے مہم چلائی جائے گی اور ضلع بھر کے تمام ویلج کونسلز میں ڈینگی وائرس کے خلاف سپرے کیاجائے گا تاکہ عوام کو ڈینگی وائرس سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں