حلقہ پی کے 64 پشتون گڑھی میں تحریک انصاف کو دھچکا

پی کے 64 سے نامزد امیدوار اللہ داد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

اتوار 24 جون 2018 20:30

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) حلقہ پی کے 64 پشتون گڑھی میں تحریک انصاف کو زبردست دھچکا تحریک انصاف کے رہنما اور پی کے 64 سے نامزد امیدوار اللہ داد نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا اور پی کے 64 سے پیپلزپارٹی کے نامزدامیدوار بیرسٹر میاں یوسف جمال شاہ کاکاخیل کی حمایت کااعلان کردیا تفصیلات کے مطابق پی کے 64 سے نامزد امیدوار اور تحریک انصاف کے رہنما اللہ داد نے بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل اور بیرسٹر یوسف جمال شاہ کاکاخیل سے تفصیلی ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا اور پی کے 64 میں بیرسٹر یوسف جمال کاکاخیل کے حق میں دستبردار ہوکر ان کی بھرپور حمایت کااعلان کیا پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار نے اللہ داد خان کا شکریہ اد ا کیا جنہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور ان کی بھر پور حمایت کااعلان کیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں