آئندہ دور اے این پی کا ہے، ملک جمعہ خان

عوام آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے نوشہرہ کلاں اور دیگر علاقوں کے عوام پرویز خٹک کے غرور کو ہمیشہ کیلئے خاک میں ملادیں گے، اے این پی امیدوار کا انتخابی مہم سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 20:30

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع نوشہرہ کے صدر اور این اے 25 سے اے این پی کے نامزد امیدوار ملک جمعہ خان نے کہا ہے کہ آئندہ دور اے این پی کا ہے خیبرپختونخوا خصوصاً ضلع نوشہرہ میں ہزاروں افراد اے این پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جس کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہے عوام آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے نوشہرہ کلاں اور دیگر علاقوں کے عوام پرویز خٹک کے غرور کو ہمیشہ کیلئے خاک میں ملادیں گے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ غریب عوام کا مذاق اڑایا ہے اور کامیابی کے بعد علاقے کے عوام کے مسائل کرنے کی بجائے ان میں مزید اضافہ کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پانچ سال جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا تمام سرکاری اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیاتھا سرکاری ملازمین کی عزت نفس کو مجروح کیا اور کلاس فور ملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کرایا جس سے غریب ملازمین کو گوں ناگوں مسائل کا سامنا تھا کیونکہ 12 ہزار روپے کی تنخواہ میں غریب ملازمین کا گزارہ مشکل تھا انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی ہے اور پانچ سالہ دور حکومت میں ضلع نوشہرہ کے لئے کوئی میگا پراجیکٹ مکمل نہیں کیا اور اب ضلع نوشہرہ کے مختلف علاقوں کے عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں کہ میں آئندہ ضلع نوشہرہ کے عوام کے مسائل حل کروں گا وہ پانچ سال تک اس صوبے کے وزیراعلیٰ رہے اس وقت ان کو عوام کے مسائل حل کرنا یاد نہیں تھا انہوں نے ضلع نوشہرہ کیلئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ اب ان کے برے دن آگئے ہیں وہ نوشہرہ کلاں کے عوام کو دریا برد کرنے کی باتیں کررہے ہیں لیکن آئندہ انتخابات میں نوشہرہ کلاں اور ضلع نوشہرہ کے دیگر علاقوں کے عوام ان کو عبرتناک شکست سے دوچارکرکے پرویز خٹک اور ان کے چہیتوں کی پوری ناکام سیاست دریا برد کردیں گے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں