جمعیت کے امیدواراپنے نصب العین کی بنیاد اور اللہ کے بھروسے پرانتخابی مہم کا بھرپور آغاز کریں،ہماراانتخابی اتحادسیکولرایجنڈارکھنے اور کرپشن ،آئین پاکستان سے انحراف اوراسلامی نظام کے راستے میں رکاوٹ بننے والی حکومتوں کیساتھ شریک اقتدار رہنے والی سیاسی قوتوں کیساتھ نہیں ہوسکتا، مو لا نا سمیع الحق
اتوار 24 جون 2018 20:40
(جاری ہے)
خلافت راشدہ کی طرزپرحکمرانی کے قیام ،شریعت کے مکمل اوربلاتاخیرنفاذ کے لئے اپناسترہ نکاتی فارمولہ پیش کیالیکن کوئی سیاسی قوت بھی اسکی حمایت کرنے کی جرات پرآمادہ نہیں،جبکہ جمعیت مبہم نعروں کے ذریعہ قوم کودھوکے میں مبتلارکھنے کوسیاسی مکاری سمجھتی ہے۔
جمعیت کا منفرد اور مقدس نصب العین اس کی اجازت نہیں دیتا کہ قوم کو دلفریب نعروں کے ساتھ دھوکا دیا جائے،چنانچہ کسی سیاسی قوت کے مثبت فیصلوں کا انتظار کرنے اورتذبذب میں مبتلارہنے کی بجاے جمعیت کے کارکن اپنی جدوجہد کا آغازکردیں۔ ہمارامقابلہ کل بھی عالمی قوتوں کے آلہ کارسیاستدانوں سے تھا۔آج بھی ہے اورمستقبل میں بھی جاری رہے گا۔مولانا سمیع الحق کی طرف سے جمعیت کے مرکزی سیکرٹریٹ اکوڑہ خٹک سے جاری پیغام میں کہاگیاہے کہ جمعیت اپنے ضمیراوراکابرکے ورثے کی حفاظت پراللہ کے سامنے سرخروہوگی،ہمارے کارکن نفاذ شریعت کی جدوجہد کو ہر سطح پر منظم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور قوم کو اعتماد میں لے کر اپنی سیاسی صف بندی جمعیت علماء اسلام کے نصب العین کی روشنی میں کریں گے ۔ مولانا سمیع الحق نے مختلف جماعتوں کی طرف سے رابطوں کے بعد مشترکہ جدوجہد کے لئے جمعیت کی طرف سے پیش کئے سترہ نکات کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کے افکار کی روشنی میں خلافت راشدہ کے طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانا، قوم کے ہر فرد کو تعلیم ،انصاف،علاج اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا،ملک کے عدالتی ،معاشی اور سیاسی نظام کی اصلاح کرنا، اقلیتوں کو اسلام کے عادلانہ قانون کے مطابق ان کے حقوق فراہم کرنا، اسلامی جمہوریہ پاکستان کو سامراجی طاقتوں کی مداخلت اور تسلط سے آزاد کرنا، دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کرنا، اور کسانوں ،مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی حفاظت کرنا۔ جمعیت کا سیاسی نصب العین اورملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے جمعیت کے نصب العین سے بہتر کسی سیاسی جماعت کے پاس منشور نہیں، مولانا سمیع الحق نے جمعیت کے کارکنوں کو پیغام دیا کہ وہ محض اپنے نصب العین کی بنیاد پر اپنے حلقوں میں الیکشن کے لئے دوسری جماعتوں اور امیدواروں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کرسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نوشہرہ آکوڑہ خٹک ہوائی روڈ پھاٹک میں مسلح ڈکیتی کی بڑی واردات
نوشہرہ خیرآباد کے علاقے جموں میں شدید بارشوں کے بعد پہاڑی تودہ چرواہے اور بکریوں کے اوپر جاگرا
نوشہرہ کمرے کی چھت منہدم ہونے سے گھر کا سربراہ زخمی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
م*نوشہرہ میں امان و امان کی صورت حال انتہائی خراب ڈاکوؤ اور لٹیرے بے لگام ہو گئے
۷نوشہرہ،بارشوں کی وجہ سے چھ گھروں کی خستہ حال چھتیں گرنے سے ما ں اپنے دو کمسن بچوں سمیت جابحق والد شدید ..
-نوشہرہ کلاںکے علاقے مثل آباد میں 23سالہ شادی شدہ خاتون کے ساتھ جنسی درندگی کرنے والے ملزم کو اہل محلہ ..
نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر کابل ریور کے مقام پر نوجوان سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھینے والے دونوں ..
)نوشہرہ دریائے سندھ کنڈ کشتی حادثہ میں لاپتہ پانچ سالہ بچی عجوا ء کی نعیش سات روز بعد کالا باغ کے مقام ..
پبی، گیس لیکیج دھماکے سے بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے
ظ* دریائے سندھ شگئی کے مقام پر نامعلوم قتل شدہ نوجوان کی نعیش کی شناخت ہوگئی
۵نوشہرہ خیرآباد جی ٹی روڈ پر واقع چپس فیکٹری کو ڈاکووں نے لوٹ لیا،ڈاکووں کی چوکیدار کو باندھ کر لوٹ ..
ٌسگے چھوٹے بھائی نے بیٹے کا گھر برباد کرنے پر بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا
نوشہرہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ