نوشہرہ کینٹ ، عام الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم پر متحدہ مجلس عمل نوشہرہ میں شدید اختلاف

پیر 25 جون 2018 22:35

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) عام الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم پر متحدہ مجلس عمل نوشہرہ میں شدید اختلاف سامنے آ گئے ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 65نوشہرہ Vکا ٹکٹ جمعیت علما ء اسلام ف کے امیدوار انجنئیر طارق خٹک کو جاری کرنے پر اختلاف سامنے آ یا ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے امیر حاجی انوار اسلام نے متحدہ مجلس عمل کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 65نوشہرہ Vکا ٹکٹ جمعیت علما ئے اسلام ف کے امیدوار انجنئیر طارق خٹک کو دینے کا فیصلہ تسلیم کرنے سے صاف انکار کردیا ہے اور پارٹی سے بغاوت کا اعلان کرنے کے لیے آج منگل کو پبی کے مقام پر تحصیل افس میں پرس کانفرس بنانے کا اعلان کردیاہے۔

جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے امیر حاجی انوار اسلام کے مطابق متحدہ مجلس عمل نے الیکشن ٹکٹ دینے سے قبل زمینی حقائق نہیں دیکھے جمعیت علما ،ْ اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن کی حواہش پر انجنئیر طارق خٹک کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے امیر حاجی انوار اسلام کے مطابق پرس کانفرس میں ہم آپنی پالیسی کا واضح اعلان کریں گئے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں