نوشہرہ کینٹ، پرویزخٹک کمر کے معائنہ اور ایم ار آئی کے بعد پشاور منتقل

منگل 17 جولائی 2018 23:51

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک انتخابی جلسہ میں اسٹیج کرنے کے واقعہ کے بعد کمر کے معائنہ اور ایم ار آئی کے بعد پشاور منتقل کردیاگیا۔ڈاکٹرز نے پرویزخٹک کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ڈاکٹرز نے تین دنوں کے آرام کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سمیت اہم سیاسی رہنماوں کی ٹیلی فون کے زریعے بیمار پرسی۔

جلدمکمل صحت یابی کے لیے دعا۔بق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک پندرہ جولائی کو نوشہرہ کے قریب میاں عیسیٰ کے مقام پر انتخابی جلسہ کے دوران اسٹیج گرجانے سے چھ مقامی رہنماوں سمیت زخمی ہوئے تھے۔زرائع کے مطابق ڈاکٹرز کے مشورے پر سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے آپنی انتخابی مہم کے تمام جلسے اور مشاورتی مٹنگس ملتوع کردی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں