نوشہرہ کینٹ،پرویزخٹککے اسٹیج کرنے کے واقعہ کی بروقت اطلاع نہ دینے پر حلقہ پٹواری میاں عیسیٰ کو اظہار وجو ہ کا نوٹس جاری

منگل 17 جولائی 2018 23:51

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) نوشہرہ انتظامیہ کا تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک انتخابی جلسہ میں اسٹیج کرنے کے واقعہ کی بروقت اطلاع نہ دینے پر حلقہ پٹواری میاں عیسیٰ کو اظہار وجو ہ کا نوٹس جاری کردیا۔اے سی جہانگیرہ عادل افتخار نے تحریری حکم نامہ میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ کے علاقے میاں عیسیٰ میں انتخابی جلسہ کے دوران اسٹیج سے گر کرزخمی ہوگئے جس کی اطلاع میڈیا کے زرائع ضلعی انتظامیہ کو ملی جو کہ حلقہ پٹواری کی سراسر غفلت ہے پٹواری کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو مراسلہ بھیج دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے میاں عیسیٰ کے مقام پر مورخہ 15جولائی 2018کو تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک امیدوار قومی اسمبلی این اے 25 کی انتخابی مہم کے انتخابی جلسہ کے دوران اچانک اسٹیج گرجانے سے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک سمیت چھ افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے انتخابی جلسہ کے اسٹیج گرنے کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ شدید برہم اے سی جہانگیرہ عادم افتخار نے فوری طور پر سرکاری مراسلہ نمبر505-08/24/ACJ/2018مورخہ 17جولائی2018ئ؁ جاری کیا جس میں اے سی جہانگیرہ نے پٹواری حلقہ میاں عیسیٰ اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیاکہ میڈیا میں خبر آنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ کو سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے اسٹیج گرنے کا واقعہ کی اطلاع کیوں نہیں دی گئی۔

مراسلہ میں حکم دیاگیا کہ ضلع نوشہرہ کا ہر پٹواری اپنے اپنے حلقے میں کارنر میٹنگ اور جلسوں کا پہلے اور بعد میں ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کرے گا .

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں