نوشہرہ، جبہ خشک میں پی ٹی آئی کا صفایا ،تنظیم کے عہدیدار اور پورے گائوں کے عوام کاپیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

منگل 17 جولائی 2018 23:51

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) نوشہرہ کے علاقہ جبہ خشک میں پی ٹی آئی کا صفایا پوری تنظیم کے عہدیداروں اور پورے گائوں کے عوام نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرکے این اے 26پر بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کی حمایت کا اعلان کردیا کیونکہ سابق وزیر اعلیٰ پرویزخٹک نے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کی ہے جو کہ قابل مذمت ہے اور پرویز خٹک کی کرتوتوں کی وجہ سے ہی پی ٹی آئی کے دیرینہ اور نظریاتی کارکن پرویز خٹک سے متنفر ہوچکے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف جبہ خشک کے جنرل سیکرٹری عبدالحق اور جائنٹ سیکرٹری رحیم شاہ نے جبہ خشک پی ٹی آئی کی پوری تنظیم اور عمائدین علاقہ کے ساتھ پی ٹی آئی سے مستعفی ہوتے وقت میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی جبہ خشک کی پوری تنظیم نے اپنے بنیادی رکنیت کارڈ ز اور پرویز خٹک کے پولنگ ایجنٹ کی حیثیت سے اتھارٹی لیٹر بھی جلا ڈالے عبدالحق اور رحیم شاہ کہ پرویز خٹک کو 2018 کے انتخابات کے دوران جبہ خشک کے پولنگ سٹیشنز پر پولنگ ایجنٹ بھی میسر نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اور پانچ سال تک کھوکھلے نعروں پر عوام کو ٹرخاتا رہا انہوں نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کرتے ہیں اور حلقہ این اے 26 نوشہرہ II پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی بھرپور حمایت کااعلان کرتے ہیں فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے اس موقع پر کہا کہ پرویز خٹک ہوش کے ناخن لے اور پیپلزپارٹی جو شہیدوں اور نظریاتی کارکنوں کی پارٹی ہے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بے عزتیوں سے باز آجائیں ورنہ پیپلزپارٹی کے کارکن اپنی بے عزتی کا جواب دینا جانتے ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں