وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا دماغی توازن درست نہیں سیاست ذہنی مریضوں کا کام نہیں،خان پرویز خان

عوام سابق وزیراعلی کو ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں ووٹوں سے شکست دیں گے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام کو معطل کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں،رہنما پی پی او امیدوار این اے 25

منگل 17 جولائی 2018 23:51

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما این اے 25 کے نامزد امیدوارخان پرویز خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کے دن نوشہرہ کے عوام پرویز خٹک کو ایسا سبق سکھادیں گے کہ وہ ہمیشہ کیلئے سیاست سے توبہ تائب ہوجائیں گے اب ان کی دغلی سیاست کا دور گزر چکا ہے عوام ان کے دغلے پن کو جان چکے ہیں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا دماغی توازن درست نہیں سیاست ذہنی مریضوں کا کام نہیں پرویز خٹک اپنے دماغ کا علاج کرائیں کیونکہ کسی بھی سیاسی رہنما تو دور کوئی سیاسی کارکن بھی کسی کو گالی زیب نہیں دیتا اسی پیپلزپارٹی کی وجہ سے تو آج پرویز خٹک اس مقام پر ہے آج سے چھ سال قبل پرویز خٹک پیپلزپارٹی میں تھا تو ان کی حیثیت کیا تھی اپنی شکست دیکھ کر حواس باختہ ہوگئے اور گالی گلوچ دینے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ورکرز کی بے عزتی کرنے پر اتر آیا ہے شکست کھانے کے بعد وہ سیاست چھوڑ دے ان کے چہیتے ، ٹھیکیدار اور مفاد پرست اب بھی اس امید میں ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوں گے حالانکہ 25 جولائی کو ان کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا 2013 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی والوں نے خیبرپختونخوا کے عوام بالخصوص نوجوانوں کو تبدیلی اور روزگار کی فراہمی کے کھوکھلے نعرے پر دھوکہ دے کر ورغلا دیاتھا اب خیبرپختونخوا کے نوجوان عمران خان، پرویز خٹک اور تبدیلی کے دیگر نام نہاد علمبرداروں کو ووٹ کی طاقت سے عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے کیونکہ انہوں نے نہ تو صوبے میں کوئی تبدیلی لائی اور نہ نوجوانوں کو روزگار دیا اس ملک صوبے اور خاص کر حلقہ این اے 25 نوشہرہ Iکے نوجوانوں کو صرف روزگار نہیں بلکہ باعزت روزگار فراہم کریں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام کو معطل کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ وہ انتخابات پر اثرانداز ہورہے تھے اب ضلع نوشہرہ کے عوام پرویز خٹک کو ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں ووٹوں سے شکست دیں گے کیونکہ اب ان کی پری پولنگ منصوبہ بھی کام نہیں آئے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے وتڑ کے مقام پر ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے پی کے 62 کے امیدوار میجر ریٹائرڈ بصیر خٹک، تحصیل صدر نجیب خٹک، عبداللہ خان وتڑ اور جمشید علی خان نے بھی خطاب کیااس موقع پر تحریک انصاف کے درجنوں عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنے اپنے خاندان اور سینکڑوںساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیاانہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں 25 جولائی کے دن جیت مزدوروں کسانوں اور اس ملک کے غریب عوام کی ہوگی کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ برسراقتدار آکر اس ملک کے مزدوروں کسانوں اور غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے اور پیپلزپارٹی ہی کی جدوجہد کا ثمر ہے کہ آج پورے ملک کے مزدور کسان کی نظریں پیپلزپارٹی پر لگی ہوئی ہے 2013 کے انتخابات میں جو لوگ پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر گئے تھے آج وہ عمران خان کے جو جھوٹے وعدوں اور پرویز خٹک کی دغلی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہوکر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں نوشہرہ دوبارہ منی لاڑکانہ بن گیا ہے پیپلزپارٹی کے خاتمے کے دعوے کرنے والے پیپلزپارٹی میں جوق درجوق شمولیتیوں سے خود حیران وپریشان ہے انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کس منہ سے نوشہرہ کلاں آکر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جنہوں نے نوشہرہ کلاں نوجوانوں کو نوکریوں میں نظرانداز کرکے اپنے منظور نظر چہیتوں کو نوازکر نوکریاں دی ہیں جبکہ نوشہرہ کلاں کے غریب نوجوان روزگار کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں آج ان کو نوشہرہ کلاں کی یاد آگئی انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا کے عوام کو 300ارب روپے کا مقروض بنادیا ہے اور ٹھیکوں میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کردئیے جس کی گواہی ان کی اتحادی جماعت جماعت اسلامی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ آٹا چینی پرمٹ کا سنا تھا لیکن ریت بجری کے پرمٹ پہلی بار پرویز خٹک نے اپنے رشتہ داروں کے نام جاری کرکے کرپشن کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں