عوام دیگر سیاسی جماعتوں سے متنفر ہوچکے ،قوم ایم ایم اے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو آزما چکی ،سب نے عوام کے امیدوں پر پانی پھیردیا ہے، نجیب اللہ فاروقی و دیگر کا شمولیتی جلسے سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 19:02

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) اہل سنت الجماعت کے مرکزی رہنما نجیب اللہ فاروقی اور پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ذوالفقار نے کہا ہے کہ عوام دیگر سیاسی جماعتوں سے متنفر ہوچکے ہیں ،قوم ایم ایم اے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو آزما چکی ہے،سب نے عوام کے امیدوں پر پانی پھیردیا ہے ،عوام کیلئے کچھ نہیں کیا عوام کے حقیقی ترجمان پاکستان راہ حق اور اہل سنت والجماعت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ کلاں ڈاگی خیل میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر مولانا ریاض اہل سنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عابد شاہ، امیدوار برائے پی کے 63، مفتی سردار علی حقانی، اجمل اور نورعلی شاہ نے بھی خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں نظام خلافت راشدہ کے احیاء کیلئے ضروری ہے کہ 2018 کے انتخابات میں علماء حق کا ساتھ دے کیونکہ 2018 کے انتخابات حق اور باطل کے مابین معرکہ ہوگا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں