انتخابات قریب آتے ہی نوشہرہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں تیز کردیں

پبی اور نوشہرہ کینٹ سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ ایند سٹرائیک، 71افراد گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد

بدھ 18 جولائی 2018 19:02

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) ،انتخابات قریب آتے ہی نوشہرہ میں سماج دشمن عناصر کیخلاف پولیس نے کاروائیوں میں تیز لاتے ہوئیپبی اور نوشہرہ کینٹ سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ ایند سٹرائیک آپریشنز کے دوران03اشتہاریوںکے علاوہ68 مشتبہ افراد گرفتار۔ملزمان کے قبضے سے 4320 گرام چرس اوراسلحہ برآمد،دوران سرچ آپریشن کرایہ داران ایکٹ کے تحت متعددافراد کیخلاف مقدمہ درج،جدید ٹیکنالوجی 140مشتبہ افراداور 300 گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ کے خصوصی احکامات پرانتخابات کے تناظرمیں شہر میں امن وامان کی فضاکو برقرار رکھنے کی خاطرسماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی کاروائیاں جاری جرائم پیشہ افراد کیخلاف پبی اور کینٹ سرکل میں ڈی ایس پی پبی لقمان خان اور اے ایس پی کینٹ اویس شفیق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پبی SI مقدم خان ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر نسیم خان کی قیادت میں آر آر ایف پولیس کمانڈوز کے خصوصی دستوں ،لیڈیز پولیس ،بم ڈسپوزل سکواڈ،سراغ رساںکتوں کی مدد سے پبی اور کینٹ کے مختلف علاقے میں قتل ،اقدام قتل کے سنگین مقدمات میں مطلوب3 0ملزمان اشتہاریوں کے علاوہ 68 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کے ہمرا ہ کاروائی کرتے ہوئے 70 2مکانات کو چیک کرتے ہوئے بغیر قانونی دستاویزات رہائش پزیرمتعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلئے ۔منشیات فروشوںکے خلاف بھر پور کاروائیوں کے دوران 4320 گرام چرس برآمد ۔بزریعہ جدید ٹیکنالوجی 140 مشکوک اشخاص اور 300 گاڑیوں کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی ۔الیکشن کے پر امن انعقاد تک ضلع بھرمیں سماج دشمن عناصر اور جرئم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں