نوشہرہ ، نواحی علاقہ نندرک کی عوام کا ڈی سی دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا

ہمای زرخیز زمین وں پرجو میگا سٹی بنایا جارہا ہے ہم اسے نہیں مانتے، اپنی زمینیں کسی صورت بھی میگا سٹی کے لئے دینے کو تیار نہیں،مظاہرین سی پیک میگا سٹی اورFWOکے خلاف شدید نعرے بازی

بدھ 15 اگست 2018 21:08

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) نوشہرہ کے نواحی علاقہ نندرک کے عوام نے ڈی سی نوشہرہ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیااحتجاجی دھرنے میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی سی پیک میگا سٹی اورFWOکے خلاف شدید نعرے بازی کی عوام کہنا تھا ہمای زرخیز زمینوں پرجو میگا سٹی بنایا جارہا ہے ہم اسے نہیں مانتے اور ہم اپنی زمینیں کسی صورت بھی میگا سٹی کے لئے دینے کو تیار نہیں علاقہ مکین حاجی عثمان غنی نے کہا کہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہیں ہمارا زریعہ معاش اسی زمین سے ہیں اگر ہم سے کوڑے کے بائو پر ہماری زرخیز زمین لینے کی کوشش کی گئی تو ہم بھر پور اختجاج کرینگے تفصیلات کے مطابق میگا سٹی اور سی پیک چائنا زون بنانے کے خلاف لوگوں نے شدید احتجاج کیا ہے حاجی قمر زمان نے بتایا کہ یہ زمین ہماری ماں ہے اور ہم اپنی ماں کے لئے جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے ڈ پٹی کمشنر کے دفتر کے باہر میگا سٹی کے اراضی مالکان کا دھرنااحتجاج ڈی سی میٹنگ کا کہہ کر مظاہرین سے مزاکرات کے لئے نہیں نکلا کونسلر شعیب خان نے میڈیا کو بتایا کہ میگا سٹی کے خلاف ہم ہر حد تک جائنگے اس سے پہلے ہم نے سی پیک کے سڑک کے لئے اراضی دے دی اب لینڈ مافیا کے کاروبار کے لئے اپنی آبائواجداد کے اراضی نہیں دے سکتے یہ زمینیں ہمارے لئے ماں کا درجہ رکھتی ہیںجو ہمیں ماں کی طرح دودھ رزق دیتے ہیے ہم پر بے شک بلڈوزر چلا لیںلیکن ایک انچ زمین میگا سٹی کے لئے نہیں دینگے علاقہ مکین شکور خان نے اختجاج کے دوران میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کے روز FWO اور ہم عوام آمنے سامنے ہونگے دیکھتے ہیں کس طرح ہم سے زبردستی زمینیں لیتے ہیںاگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتے سروں پر کفن باندھ لینگے کسان کونسلر نواب خان نے بتایا کہ سی پیک میگا سٹی زرخیز زمینوں پر ایک ہاوسنگ سکیم ہیں تین بار اس ہاوسنگ منصوبہ بندی کا نام تبدیل کیا ہے اور تینوں بار علاقہ مکینوں نے ہاوسنگ سکیم کے خلاف عدالت کا دروازہ کٹھکٹیاں ہیںپاکستانی قانون کے مطابق زرخیز زمینوں پر کھبی بھی تعمیراتی کام کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتاصادق خان نے بتایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہاوسنگ سکیم سی پیک میگا سٹی کے حلاف اتفاق سے کھڑے ہو کر آپس میں اتحاد پیدا کرئیں غریب اور بیروزگار لوگوں سے انکا ذریعہ معاش نہ چینا جائے کیونکہ یہ بہت سے مسکین اور بیروزگار لوگوں کے مستقبل کا سوال ہیںاس موقع پر جنرل کونسلر احمد زمان نے بتایا کہ ہم میگا سٹی کو ایک زمین بھی نہیں دینگے گزشتہ ہمارے کچھ بزرگ افراد FWOکے آفس میں گئے مذاکرات کے لئے وہاں پر FWOکے اہلکاروں نے ہمارے بزرگو ں کی بے عزتی کردی جس کا میں مذمت کرتا ہوں اور سی پیک میگا سٹی ہم کسی صورت بھی قبول نہیں کرتے قاری فضل حق نے میڈیا کو بتایا کہ FWOکے حکام اب ہمارے زمینوں پر ہم کو ہی بے عزت کرتے ہیں ہمارے پشاور ہائی کورٹ سٹے آرڈر موجود ہیں اور ٖFWO والے ہمیں بے وجہ تنگ کر رہے ہیں اس موقع پر دیگرا افراد نے بھی سی پیک میگا سٹی نامنظور اور زمین نہ دینے کا اعلان کیا

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں