پبی پولیس کی کارروائی،چارمنشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

ہفتہ 18 اگست 2018 23:26

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پبی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چارمنشیات فروش کوگرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پبی مقدم خان نے پولیس نفری کے ہمراہ پبی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروش زاہد حسین ولد نواب شاہ ساکن ڈاگ بے سود ، اختیار گل ولد زرورگل ساکن جلوزئی، آیاز ولد محمد زمان ساکن ڈاگ اسماعیل خیل اورہدایت اللہ ولد روشن خان ساکن جڑوبہ کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے ساڑھے 8کلوگرام چرس برآمد کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں