نوشہرہ تارو جبہ کے قریب نجی آئل ڈپو میں آگ لگ

گئی،دوافرادجھلس گئے،ڈیڑھ ہزارتیل جل کاضائع ہوگیا

پیر 20 اگست 2018 20:34

نوشہرہ تارو جبہ کے قریب نجی آئل ڈپو میں آگ لگ
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) نوشہرہ تارو جبہ کے قریب نجی ائل ڈپو میںدو آئل ٹینکر ز اپس میں ٹکرا گئے جس سے اچانک اگ بھڑک اٹھی۔ ائل ٹینکر کا مالک اور ڈرائیور جھلس گئے جن کو فوری طور پر پشاور منتقل کردیاگیا۔ تین آئل ٹینکرز جل کر مکمل خاکستر ہوگئے جبکہ دو ائل ٹینکر ز کو جزوی نقصان پہنچا۔ جبکہ تین ائل ٹینکر ز میں موجود ایک لاکھ پچاس ہزار لیٹر تیل جل کا ضائع ہوگیا۔

خوش قسمتی سے کوئی جان نقصان نہیں ہوا ، ٹی ایم اے پبی، ریسکیو1122 کے فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی مسلسل کوششوںسے اگ پرقابو پالیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تارو جبہ کے قریب نجی ائل ڈپومیں پانچ ائل ٹینکر تیل لوڈ ان لوڈ کرنے کے لیے کھڑا تھے۔ جو مچھ کراچی سے تیل تارو جبہ لیکر ائے تھے کہ اس دوران ایک ائل ٹینکرکو تیل نکالنے کے لیے کھڑا کیا جارہا تھا کہ وہ دیگر ائل ٹینکر کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے وہاںپر موجود پانچ ائل ٹینکر میں اگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

فوری طور پر ٹیم ایم اے پبی اور ریسکیو1122 نوشہرہ کی فائر بریگیڈ کو فوری طلب کرلیا۔ آگ کی شدت کی وجہ سے پشاور سے بھی ریسکیو1122 کی فائر بریگیڈ ز کوبھی طلب کرلیاگیا۔ اور ایک گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد اگ پر قابو پالیاگیا۔ تاہم تین ائل ٹینکر مکمل طو رپر خاکستر ہوگئے اوراس میں موجود ایک لاکھ پچاس ہزار لیٹرتیل بھی جل کر ضائع ہوگیا۔ جبکہ د و ائل ٹینکرزکو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ جبکہ ایک آئل ٹینکر کا مالک حاجی احسان اللہ اور ڈرائیور امیر اللہ آگ کی وجہ سے جھلس گیا جس کو فوری طورپشاور برن یونٹ منتقل کردیاگیا۔خوش قسمتی سے کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں