عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے ڈی آر سی سے رجوع کر سکتے ہیں، ڈی پی او نوشہرہ

پیر 17 ستمبر 2018 23:04

نوشہرہ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ غریب عوام کو بلا معاوضہ اور فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنانے میں تنازعات حل کونسل( ڈی آر سی) رول ماڈل کردار ادا کررہی ہے تنازعات حل کونسل ( ڈی ار سی )نے نوشہرہ کینٹ میں سات بہن،بھائیوں کے مابین بیالیس کروڑ روپے مالیت کے جائیداد کا تنازعہ فریقین کی باہمی رضامندی ، خوش اسلوبی سے حل کر دیا۔

فریقین نے ڈی آر سی کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اسے فوری انصاف فراہمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے بلا کسی ججک اپنے مقامی ڈی آر سی سے رجوع کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے تھانہ نوشہرہ کینٹ میں تنازعات حل کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ نوشہرہ کینٹ سرکل ڈی آر سی کے چیئرمین انجم خٹک نے سات بہن بھائیوں لطیف الرحمن ،سید الرحمن،ظفرالامین،وحید الرحمن اور ان کی تین بہنوں کے مابین بیالیس کروڑ کا جایئدادتنازعہ جس میں تیار گھر،مارکیٹیں،بالا خانے اور قابل کاشت زمین شامل ہے فریقین کی باہمی رضامندی سے کامیابی سے حل کرا لیا گیا ۔

فریقین کی جانب سے ڈی آر سی کونسل کے فیصلے کو خوش دِلی سے قبول کر لیا گیا ۔انھوں نے کہا کہ قرآن کریم میں ارشادباری تعالی ہے آپس میں تفرقہ میں مت پڑو۔صلح میں ہی خیر ہے ۔عوام کے مسائل کے حل کے لیے خیبرپختونخواء پولیس کی جانب سے تمام اضلاع کی سطح پر فوری اور بلامعاوضہ انصاف فراہمی کے لیے ڈی آر سی کاجامع اور وسیع تر نظام قائم کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں