اکبر پورہ پولیس کی کارروائی، تین رُکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا

پیر 17 ستمبر 2018 23:04

نوشہرہ۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) اکبر پورہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تین رُکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا،ملزمان کی نشان دہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق مسماة ثمینہ زوجہ مرتضیٰ خان ساکن بالو اکبر پورہ نے اکبر پورہ پولیس کو رپوٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ میر ا شوہر مرتضیٰ خان کی مردان چارسدہ چوک میں سپیئرپارٹس کی دکان ہے ۔

گزشتہ روز وہ حسب معمول صبح سات بجے اپنی دکان کے لیے چلا گیا۔ میں اور میری ساس زرین جانہ بیوہ کچلول اور اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی اور باتھ رومز کی صفائی کررہی تھی کہ اس دوران تین نامعلوم ڈکیت ہمارے گھر میں گھس آئے اسلحہ کی نوک پرہمیں یر غمال بناکر مجھ سے زبردستی صندوق کی چابی لے کر پندرہ لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی دوران ایک ڈکیٹ جس نے میرے منہ پر ہاتھ رکھاتھا میں اس کاہاٹھ کاٹ کھایا۔جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اوراس کا خون بہنے لگا۔پولیس نے خون کے نمونے حاصل کرکے ڈی این اے ٹسٹ کے لیے بھجوادئیے۔ ڈکیتی کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر زاہد اللہ نے ڈی ایس پی پبی لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ ائو تھانہ اکبر پورہ حاجی محمد خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کرڈکیتی واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپ دیا ۔

تفتیشی ٹیم نے سائنسی بنیادپر تحقیق کرتے ہوئے ملزمان عمران ولد عمر رفیق، فصیح اللہ عرف قاری ولد گل نبی، منصور ولد امر علی ساکنان ڈاگبیسود پبی کو گرفتار کرلیا ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برامد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ابتدائی تفتیش میں ہی ملزمان نے اعتراف جُرم کرتے ہوئے تمام راز اُگل دیے ۔ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں