نوشہرہ کینٹ، جائیداد کے تنازعہ پر تیرا قتل کیس کے دو نامزد ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زاھد محمود کے حکم پر دونوں مجروموں کو جوڈیشنل لاک آپ نوشہرہ سے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیاگیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق رب العالمین کا شکر ہے اج ان کو انصاف مل گیااور وہ سرخ روح ہوگئے

منگل 18 ستمبر 2018 20:24

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) نوشہرہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زاھد محمود نے جائیداد کے تنازعہ پر تیرا قتل کیس کے دو نامزد ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان باپ زاھد باچہ اور دو بیٹوں امجد اور کاشف نی28اپریل2014؁،ْ؁ء کو جائیداد کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں صادق باچہ،انورخان اور 21سالہ نوجوان ارمان خان کو اندھا دھن فائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیا۔

عدالت کے حکم پر دونوں مجروموں کو جوڈیشنل لاک آپ نوشہرہ سے سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیاگیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق رب العالمین کا شکر ہے اج ان کو انصاف مل گیااور وہ سرخ روح ہوگئے۔ملزمان کی پیشی کے موقعہ پر پولیس نے خصوصی سیکورٹی کے انتظامات کئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ بعدالت جناب زاھد محمود خان ایڈیشنل سیشن ججIIنے تھانہ رسالپور کے مشہور تین افراد کو قتل کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیاگیا۔

استغاثہ کے مطابق مورخہ 28اپریل2014؁،ْ؁ء تھانہ رسالپور کے علاقے میرہ خویشکی میں جائیدا د کے تنازعہ پر مسلح ملزمان زاھد باچہ ولد شاہ نواز ،امجد اور کاشف پسران زاہد باچہ نے مسلح چچا زاہ بھائیوں کے گھر دھاوا بول دیا خواتین کو زدوکوب کرتے ہوئے گھر کے اندر اندھا دھن فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے انور خان اور صادق باچہ گولیاں لگنے سے موقعہ پرجابحق ہوگئے جبکہ 21سالہ نوجوان مسی ارمان ولد رستم خان شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا جہاں پر شدیدزخمی 21سالہ نوجوان مسی ارمان خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔

ملزمان کو پولیس نے چند ماہ بعد کامیاب کاروائی میں آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔ملزمان پر جرم ثابث ہونے کے بعد بعدالت جناب زاھد محمود خان ایڈیشنل سیشن ججIIنوشہرہ نے دونوں ملزمان امجد باچہ اور کاشف باچہ کو سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔عدالت سے سزا کا حکم کے بعد دونوں مجرمان کو جوڈیشل لاک آپ نوشہرہ سے سینڑل جیل ہری پور منتقل کردیاگیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں