نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈسرائیک آپریشن ،18ملزمان گرفتار

منگل 18 ستمبر 2018 22:04

نوشہرہ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈسرائیک آپریشن کے دوران سترہ کلوگرام چرس ، پانچ بوتل شراب ، دس پستول برآمد کرکے اٹھارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ضلع بھرمیں محرم الحرام کے موقع پر امن امان کی صورت حال برقرار رکھنے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطرسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیا ں جاری ہے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیو ں کے دوران سترہ کلوگرام چرس ، پانچ بوتل شراب ، دس عددپستو ل برآمد کرکے 18ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے ۔ ڈی پی او نوشہرہ نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہے کہ منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ نوجوان نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ فراہم کرنے کیلئے ہمیں مزید محنت اور لگن کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے ۔ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز ٹھوس اور بھرپور کاروائیا ں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں