نوشہرہ کینٹ پولیس نے ضلع کچہری سے جعلی سٹامپ پیپربنوانے والے ملزم کوگرفتارکرلیا

بدھ 19 ستمبر 2018 22:29

نوشہرہ ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) نوشہرہ کینٹ پولیس نے ضلع کچہری سے جعلی سٹامپ پیپربنوانے والے ملزم کوگرفتارکرلیا پولیس نے ملزم سے جعلی سٹامپ پیپربرآمدکرلیاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس نوشہرہ ڈاکٹر زاہداللہ کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ نوشہرہ کچہری میں ایک شخص جعلی سٹامپ پیپربنانے کا دھندہ کر رہا ہے ۔

جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئیASPکینٹ اویس شفیق کی نگرانی میںSHO نوشہرہ کینٹ علی اکبر خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر جعلی سٹامپ پیپر بنوانے والے کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا ۔

(جاری ہے)

سیماب وحید صدیقی سینر سول جج نوشہر ہ کی موجودگی میں پولیس کی ٹیم نے جعلی سٹامپ پیپر بنوانے والے ملزم اسفندیار ولد شہریار ساکن اکوڑہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے جعلی سٹامپ پیپر برآمد کر لئے ۔

جس پر غیر ریکارڈ یافتہ تحریریں موجود تھی جو کہ مختلف لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے تحری کی گئی تھی۔جبکہ دوسری کاروائی میں نوشہرہ کینٹ پولیس نے یوسف چند عرف موٹے ولد شبیر چند کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے پانچ بوتل شراب برآمد کر لئے۔دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ نوشہرہ کینٹ منتقل کر دیئے گیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں