نوشہرہ ’’ آئو کتاب پڑھیں ‘‘ مہم کے ذریعے دو لاکھ سے زائد طلبہ کو لٹریچر پڑھائے جائینگے، عابد محمود دیروی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:58

نوشہرہ۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عابد محمود دیروی نے کہا ہے کہ’’ آئو کتاب پڑھیں ‘‘ مہم کے ذریعے دو لاکھ سے زائد طلبہ کو لٹریچر پڑھائے جائینگے‘ جمعیت طلبہ عربیہ نے 45سال کی جہد مسلسل میں تعلیم و تربیت ، دعوت ، بزم قرآن اور نشر و اشاعت بشمول دیگر اہم شعبہ جات کی موجودگی میں بے پناہ کامیابی حاصل کی ہے جو کہ کسی بھی تنظیم کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب آفس میں جمعیت طلبہ عربیہ کے 46ویں یوم تاسیس کے موقع پر پُرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر معاون ناظم بزم قرآن خیبر پختونخواہ محمد دائود ، منتظم ضلع ملاکنڈ رئیس خان ، نظم جمعیت کے دیگر ذمہ داران محمد طاہراور اختر نواب سمیت دیگر کارکن بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

عابد محمود دیروی نے کہا کہ 46ویں یوم تاسیس کے حوالہ سے حلقہ رحمانیہ درگئی میں پرچم کشائی اور سیمینار منعقد ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ محر م الحرام کے مہینے میں خلیفہ ثانی حضرت عمرؓ کی شہادت اور واقعہ کربلا سمیت دیگر واقعات سے جو فوقیت اور فضیلت حاصل ہے اسی طرح یہ مہینہ ہمارے لئے اس لئے اہمیت کے حامل ہے کہ اس میں دینی مدارس کے طلباء کے لئے جو ماضی قریب تک منتشر تھیں انہی طلبہ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے 10محرم الحرام بمطابق 13جنوری 1975؁ کو مختلف اسلامی درسگاہوں سے تعلق رکھنے والے محدود تعداد میں طلبہ نے کمر ہمت باندھی اور جمعیت طلبہ عربیہ کے نام سے ایک پلیٹ فارم دینی مدارس کے طلبہ کے لئے مہیا کی جس میں تمام مکاتب فکر کے طلبہ جمع ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اندرون ملک اور بیرون موجود بڑے بڑے مذہبی سکالر ز، خطباء اور مبلغین جو جمعیت عربیہ کے سابقین ہیں دین کی دعوت کو وسیع پیمانے پر پھیلانے کا کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ طلبہ کے درمیان اخوت و محبت کا جذبہ پیدا کرنے سمیت تحقیقی علم اور پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے میں سرگرم عمل ہے ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں