نوشہرہ کینٹ : پولیس کا رسالپور کے علاقے میں سماج دُشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

5 اشتہاری،25 مشکوک گرفتار،2بندوق،3 پستول ،1کلو گرام چرس بر آمد مقدمات درج

منگل 16 اکتوبر 2018 22:27

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) نوشہرہ پولیس کا رسالپور کے علاقے میں سماج دُشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 5 اشتہاری،25 مشکوک گرفتار،2بندوق،3 پستول ،1کلو گرام چرس بر آمد مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسرڈاکٹر زاہداللہکے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران رسالپور میں PAF اکیڈمی کے اردگردسمیت مختلف علاقوں میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اظہار شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ ائو تھانہ رسالپور زارداد خان SI سمیت RRF ،لیڈیز پولیس ،بم ڈسپوزل سکواڈ ،انٹیلی اجنسیوںکا سراغ رساں کتوں کی مدد سے سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں مختلف مقدمات میں مطلوب 05 خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے علاوہ 25 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔جن کے قبضے سے ،03 عدد پستول ،02 عدد بندو ق, سینکڑوں کی تعداد میں مختلف بور کارتوس اور 01 کلو گرام چرس برآمد کر لیے گئے۔ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVS-205 گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی جبکہ بزریعہ CRVSٹیکنالوجی 180مشتبہ افراد کی چیکنگ مکمل کر لی گئی ۔نوشہرہ میں سماج دشمن عناصر اور نوجوان نسل کو بے راہ روی کی جانب لے جانے والے جرائم پیشہ افراد و مجرمان اشتہاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رہے گا۔اس کے علاوں ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم بھی جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں