نوشہرہ کے مین ٹیلی فون ایکس چینج کو آسمانی بجلی گرنے اور آتش زدگی سے شدید نقصان

منگل 16 اکتوبر 2018 23:42

نوشہرہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) نوشہرہ کے مین ٹیلی فون ایکس چینج کو گزشتہ شب آسمانی بجلی گرنے اور آتش زدگی سے شدید نقصان پہنچا۔ایکس چینج کے فائر کنٹرول سسٹم اور فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابوپالیاگیا۔ ساڑے اٹھ ہزار ٹیلی فون کنکشن بند ہوگئے۔ پی ٹی سی ایل اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہوگئی رات گئے بحالی کے کام کااغاز کردیاگیا۔

اخری خبریںانے تک بحال کاکام جاری تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل انجینئر( بزنس منیجر نوشہرہ ڈویژن) پی ٹی سی ایل ار شاد نظیر نے میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں گزشتہ شب بارش کا اغاز شروع ہوا تو ساتھ ہی اسمانی بجلیوں گرنے بھی شروع ہوگئیں۔ اور رات سے دو بجے کے درمیان نوشہرہ کے مین ٹیلی فون ایکس چینج میں آسمانی بجلی گرنے سے ٹیلی فون ایکسچینج میں مین جنریٹر رومز میں اگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے اتش زدگی سے تمام کیبل جل گئے۔ جس کی وجہ سے ٹیلی فون ایکسچینج مکمل طور پر بند ہوگیا۔اور سوئچ رومز ماڈول سسٹم اور ایم ٹی ایف ، انڈر گراونڈ کیبل کو بھی نقصان پہنچا۔ اور ساڑے اٹھ ہزار کنکشن خاموش ہوگئے اور ساتھ ہی ساتھ پی ٹی سی ایل ، این ٹی سی اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہوگئی۔ پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور بحالی کے عمل کی خود نگرانی کی۔

سسٹم کی بحالی کے لیے رات گئے تمام عملے کو ہنگائی طور پر طلب کرلیا اور ایکس چینج میں موجود فائرکنٹر ول سسٹم اور اور فائر بریگیڈ نئے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اگ پر قابو پالیا گیا۔ ایکسچینج میں موجود ٹیکنیشن محمد عاشق معجزانہ طوپر محفوظ رہے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوااور7000 ہزار کنکشن بحال کردیئے گئے۔جبکہ مذید پر کام جاری ہے۔تمام کیبل بھی تبدیل کرلیے گئے۔ ایکسچینج کے قریب گھروںمیں برقی الات بھی جل گئے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں