نوشہرہ کی ضلعی حکومت نے کنڈ خیرآباد ریسٹ ہائوس کوفیملی پارک کا درجہ دے دیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:59

نوشہرہ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) نوشہرہ کی ضلعی حکومت نے اپنی نوعیت کے پہلے فیملی پارک کا افتتاح کردیا نوشہرہ کنڈ خیرآباد کے مقام پر یہ فیملی پارک دریائے کابل کے کنارے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ریسٹ ہائوس میں قائم کیا گیا ہے۔افتتاح تقریب میں اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈئر نذیر حسین خان ممبران صوبائی اسمبلی لیاقت خان خٹک ادریس خٹک، میاں جمشید الدین کاکاخیل ، خاتون ایم پی اے سومی فلک نیاز گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل روزینہ رحمان خٹک، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ارشاد علی سدھڑ ضلع ناظم اشفاق خان، ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے علاوہ خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

اس موقع پر کنڈ ریسٹ ہائوس فیملی پارک میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ نے کہا کہ یہ حکومت کی اچھی کاوش ہے۔ اسی طرح کے تفریح مقامات ہونے چاہیے تاکہ فیملی کو تفریح کے چند مواقع مل سکیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم جنا ح باغ کومزید ترقی دے رہے ہیں جس کو بہت جلد عوام کے لیے کھولا جارہا ہے۔ لیاقت خٹک اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ارشاد سدھڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرکاری عمارات کو عوام کی تفریح کے لئے کھولا جارہا ہے۔

اسی نظریے کے تحت کنڈ ریسٹ ہائوس کو کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ملکیت سے نکال کر عوام کے لیے کھول دیاگیا ہے۔ پاک فوج کی عسکری سیمنٹ اور نوشہرہ کی ضلعی حکومت کے تعاون سے اس پارک کو جس کی حالت انتہائی مخدوش تھی بہترین پارک میں تبدیلی کردیاگیا۔ انھوںنے کہا کہ دریائے کابل کے کنارے اس خوبصو رت مقام کو فیملی پار ک می متنقل کرنے سے نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پنجاب کے عوام بھی مستفید ہوںگے تفریحی مقام ہونے کی وجہ سے اس ریسٹ ہائوس کی تزئین و آرائش کرکے عوام کے لئے فیملی پارک میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں اب فیمیلیز اپنے فارغ اوقات میں تفریح کے لئے آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوشہرہ بھر میں ایسی تفریح گاہیں قائم کی جائیگی تاکہ عوام کو تفریح میسر ہو سکیں۔ بغیر ٹکٹ کے عوام کو ان پارکوںمیں آنے جانے کی اجازت ہوگی یہ پارک مکمل طور پر ضلعی انتظامیہ نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے قائم کیا ہے ۔اس موقع پر بچوں اور خواتین کی خوشی دیدنی تھی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ گھٹن کے ماحول میں سکون کے چند لمحات گزارنے کے لیے ایسے مقامات کا ہونا ضروری ہے۔ انھوں نے دریائے کابل کے پار دریائے سند ھ کے کنارے ضلع نوشہرہ اور صوابی کے سنگم میں واقع کنڈ پارک کوبھی ترقی دینا کا وعدہ کیا اور کہا کہ 2010 کے سیلاب میں یہ پارک مکمل طور رپ تباہ ہوگیا تھا۔ اورچڑیا گھر کے تمام پرندے اور چرندے اور جانور پانی میں بہہ چکے تھے حکومت اس طرف بھی توجہ دے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں