پاک فوج عوام کی جان ومال کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے، بریگیڈیئررائوعمران

پیر 22 اکتوبر 2018 23:15

نوشہرہ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) اسٹیشن کمانڈربریگیڈیئررائو عمران سرتاج نے کہاہے کہ امن وامان اورمسائل کی نشاندہی میں میڈیاکے کردار کونظراندازنہیں کیاجاسکتا، مثبت صحافت کے فروغ سے علاقے میں امن وامان کے ساتھ ساتھ علاقے کی خوشحالی اورتعمیر وترقی پر بھی اس کے اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ پاک فوج عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اپنافریضہ سرانجام دے رہی ہے ۔

کسی بھی مشکوک شخص یاسامان کے حوالے سے پاک فوج نے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر1125قائم کیاہواہے جس پرفوری اطلاع دی جاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسٹیشن ہیڈکوارٹرمیں میڈیاکے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمانڈرکرنل محمدعاقب بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں نے اس موقع پرعلاقے میں پاک فوج کی قربانیوں اوران کے کردارکی تعریف کی اوران کوقیام امن کوبرقراررکھنے کے لیے مثبت رپورٹنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

میڈیا کے نمائندوں نے اسٹیشن کمانڈرکوامن وامان کی مزیدبہتری اورعلاقائی مسائل سے آگاہ کیااوران کو مختلف تجاویز پیش کیں ۔ اسٹیشن کمانڈربریگیڈئیر رائوعمران سرتاج نے کہاکہ پاک فوج انشاء اللہ جلدآرٹ اینڈپینٹ کامقابلہ اورنمائش منعقدکررہی ہے جس کامقصد علاقے میں مثبت سرگرمیوں کوپروان چڑھاناہے اسی طرح لوگو ں کی تفریح کے لیے دریائے سندھ کنارہ پرایک فیملی پیکج کی بھی تجویز زیرغورہے جس پرتیزی سے کام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں