رسالپورشیرین کوٹھے میں فلک نیاز مارکیٹ میں آ تشزدگی

پیر 22 اکتوبر 2018 23:15

نوشہرہ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) رسالپورشیرین کوٹھے میں فلک نیاز مارکیٹ میں آ تشزدگی سے لاکھوں روپوں کا سامان جل گیا ۔نوشہرہ اور مردان میں موجود 1122 آنے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شرین کوٹھے میں رات کو فلک نیاز کاسمیٹکس مارکیٹ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس میںخا لد خان ولد ظاہر اور حامد کی دکانوں کو خاکستر کر دیا اور زندگی بھر کی کمائی آگ کے شعلوں کی نظر ہو گئی لوگوں نے 1122 مردان کو اطلاع کردی تو اس نے آنے سے انکار کر دیا اور جواب دیا کہ یہ ایریا ہمارا ساتھ نہیں ہے بعد میںمو قع پر موجودلوگوں نے 1122نوشہرہ کو کال دی تو اُنھوں نے بھی یہی جواب دیا کہ ایریا ہمارے نہیں ہے ۔

جب سارا سامان جل گیا تو مردان کی 1122گاڑی پہنچ گئی لیکن اُس وقت دُکانوں کا سارا قیمتی سامان جل گیا تھا عوام نے حکومت سے مطالبہ کر دیا ان متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دیا جائے اور 1122 والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں