اکبر پورہ پولیس نے رہزن گروہ کو گرفتار کرلیا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:15

نوشہرہ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) اکبر پورہ پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران رہزن گروہ کو گرفتار کرلیا ۔اکبرپورہ پولیس نے مال مسروقہ چھینی گئی موٹر سائیکل،نقدی ،موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرکے مذید تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق نعمان ولدفضل کریم سکنہ ترخہ نے تھانہ اکبر پورہ پولیس کو رپوٹ درج کروائی کہ میں اور میرا دوست صدام اکبر پورہ سے پشاور جا رہے تھے ۔

جب غنی باغ کے مقام پر پہنجے تو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ہمیں روک کر ہم سے موٹر سائیکل ،موبائیل اور نقدی لیکر فرار ہوگئے۔ جبکہ محمد عمر کیانی ولد ثاقب علی ساکن پشاور حال واپڈا کالونی نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ شیل ڈپو کے قریب نامعلوم راہزنوں نے مجھ سے 20 ہزار روپے کی نقدی اور 2موبائیل چھین لیے۔

(جاری ہے)

چنانچہ ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے ڈی ایس پی پبی لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پبی حاجی محمد پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔

ٹیم نے ڈیجیٹل انوسٹی گیشن کے ذریعے ملزمان عابد ولد امتیاز اور شہاب ولد قیصر ساکنان علی بیگ کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے دونوں وارداتوں کا اعتراف جرم کرتے ہوئے حقائق اُگل دیے۔ملزمان تھانہ اکبر پورہ اور تھانہ پبی کو موٹر سائیکل چوری کے متعدد واردات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کی نشان دہی پر لوٹی گئی اشیاء موبائل فونز ،نقدی اور موٹر سائیکل برآمدکرلئے گئے۔ جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی پولیس نے قبضہ میں لے لیا ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں