نوشہرہ کینٹ، اسلام امن و بھائی چارے کا درس دیتاہے ،مولانا محمد ادریس

ہمیں اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺ کے طرز ندگی پر گزارنی چاہیے ،رہنماء جمعیت علماء اسلام (ف)

منگل 23 اکتوبر 2018 22:20

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی سینئر نائب امیر شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلام امن و بھائی چارے کا درس دیتاہے ۔ ہمیں اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺ کے طرز ندگی پر گزارنی چاہیے۔ یہ دینی درسگاہ اس کے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے عظمت قرآن کانفرنس دارالعلوم مسلمان فارسی گل خان کلے میں دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دارالعلوم کے مہتمم امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت میر ہ کھنڈر مولانا قاری زاہد محمد، مولانا نعیم اللہ ، شاہ جہان بادشاہ ، قاری اسلم ، قاری نیاز علی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں علاقے کے معززین کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ موجودہ سنگین اور مشکل اور ابتر حالات سلام سے دوری اور ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے ۔ دینی مدارس اسلام کے مراکز ہیںاور دین اسلام کی حفاظت ہر مسلمان کا فرض اور ذمہ داری ہے تاہم دینی اسلام کی سربلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں