نوشہرہ کینٹ ،عسکری سیمنٹ فیکڑی پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ ، مسلح افراد نے سیمنٹ فیکٹری کے توسیع منصوبہ کے ملازمین اہلکاروں کو کام سے روک دیا

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے چار مزدور معمولی زخمی ہوئے عسکری سیمنٹ فیکٹری توسیع میں کام کرنے والی جدید مشنری کو شدید نقصان پہنچا

منگل 13 نومبر 2018 22:25

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) نوشہرہ کے علاقے کئی نظام پور قائم عسکری سیمنٹ فیکڑی پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ،پولیس کے مطابق مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے عسکری سیمنٹ فیکٹری کے توسیع منصوبہ کے ملازمین اہلکاروں کو کام سے روک دیا ۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے چار مزدور معمولی زخمی ہوئے عسکری سیمنٹ فیکٹری توسیع میں کام کرنے والی جدید مشنری کو شدید نقصان پہنچا۔

مسلح ملزمان کی فائرنگ کے واقعہ کے بعد عسکری سیمنٹ فیکٹری توسیع منصوبہ کا کام روک دیا گیا ۔ایس ایچ آؤ تھانہ نظام پور بہروز خان خویشگی عسکری سیمنٹ فیکٹری فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گی۔پولیس کے مطابق عسکری سیمنٹ فیکڑی توسیع منصوبہ کے لیے حکومت نے سیکشن 4لگاکر مقامی لوگوں سے 423 کنال زمین ایوارڈ کی جس پر زمین کا جو ریٹ حکومت دے رہی ہے جس ہر علاقے کی عوام اور زمین مالکان ناراض ہیں ۔

(جاری ہے)

عسکری سیمنٹ فیکڑی توسیع منصوبہ پراجیکٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا مقدمہ عسکری سیمنٹ فیکٹری کے سیکورٹی افیسر کرنل ریٹائر سبطین کی مدعیت میں زیر دفعہ PPC324-427تھانہ نظام پور میں درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کئی نظام پور میں عسکری سیمنٹ فیکٹری کے توسیع منصوبہ پراجیکٹ پر کام کرنے والے محنت کشوں اور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے نتیجہ میں چار مزدور زخمی ہوئے ان کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گہرلیا ۔نظام پور پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر بہروز خان خویشگی کے مطابق عسکری سیمنٹ فیکٹری کے سیکورٹی افیسر کرنل ر سبطین کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل اور مداخلت کرنے اور نقصان پہچانے کا مقدمہ زیر دفعہ PPC 324-427میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماری ہے ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں