نوشہرہ پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر28 کلوگرام چرس برآمدکر لی

بدھ 14 نومبر 2018 18:45

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) نوشہرہ پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کردو مختلف گاڑیوں سی28 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمدکر لی جبکہ ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پولیس کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت علاقہ غیر سے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائے گی حسب اطلاع رشکی انٹر چینج کے قریب ناکہ بندی کر کے ایک مشکوک موٹرکار نمبری8846LEI کو روک کر تلاشی لینے پرموٹر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 22 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم گل زمان میرولد جنت میر ساکن ضلع کرک حال اسلام آباد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہیں۔

جبکہ دوسری کاروائی میںنوشہرہ پولیس نے موٹر کار نمبری 4794LEF کے خفیہ خانوںسے 06کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم ثمر خان ولد بسم اللہ ساکن یکہ توت پشاور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں