پبی اسٹیشن چوک کے قریب نامعلوم ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاںبحق

پیر 19 نومبر 2018 23:18

نوشہرہ۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) پبی اسٹیشن چوک کے قریب نامعلوم ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاںبحق ہوگیا۔ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا پبی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہدایت الرحمن ولد سید رحمن ساکن ارمڑ پشاور نے شدید زخمی حالت میں پبی ہسپتال ایمرجنسی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل بلانمبرپرارمڑ پشارو جارہا تھا کہ جب پبی اسٹیشن چوک کے قریب تیزر فتار ٹرالرنے مجھے ٹکر مار دی جس سے میں شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی کو فوری طورپر پبی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے اس کو پشاور منتقل کیاجارہا تھا کہ وہ زیادہ خون بہہ جانے سے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ٹرالر کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے موٹر سائیکل اور ٹرالر قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں